لاہور ہائیکورٹ، نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست کی سماعت

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی اور نوٹیفکیشن کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے وفاقی کو ایک اور مہلت

جمعرات 16 اگست 2018 20:40

لاہور ہائیکورٹ، نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست کی سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی اور نوٹیفکیشن کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو ایک اورموقع دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دعویٰ کیا کہ کا بینہ کی منظوری کے بغیر نواز شریف نے ملکی برطانیہ سے سر کا خطاب لیا۔ وکیل کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بغیر سر کا خطاب لینے غیر قانونی ہے اس لیے نواز شریف سے یہ اعزاز واپس لیا جائے۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی جس پر ہائیکورٹ نے ایک اور موقع دیتے ہوئے کارروائی موخر کر دی۔