لاہور ہائیکورٹ، اضافی فیسوں کی عدم ادائیگی پر نجی سکولز سے طلباء کو نکالنے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار والدین کو متعلقہ سکولز انتظامیہ کو فریق بنانے کی ہدایت

جمعرات 16 اگست 2018 20:40

لاہور ہائیکورٹ، اضافی فیسوں کی عدم ادائیگی  پر نجی سکولز سے  طلباء کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے سکولز کی اضافی فیسوں کی عدم ادائیگیوں پر نجی سکولز سے سینکڑوں طلباء کی سے نکالنے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار والدین کو متعلقہ سکولز انتظامیہ کو فریق بنانے کی ہدایت کر دی۔ ہائیکورٹ نے حیرت کا اظہار کیا کہ سینکڑوں بچوں کو سکول سے کیسے نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار والدین کے وکلا نے نشاندہی کی کہ عدالت نے اضافی فیسیں دینے سے روکا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود اسکولز انتظامیہ نے سزاء کے طور پر بچوں کا نام سکولوں سے خارج کر دیا گیا۔ وکلا نے آگاہ کیا کہ اسکولز انتظامیہ کا یہ اقدام بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے اس لیے بچوں کو اسکولز سے نکالنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کے ساتھ نجی اسکول کی انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی۔