لاہور ہائی کورٹ، رانا ثناء اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکیوںکے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 16 اگست 2018 20:40

لاہور ہائی کورٹ، رانا ثناء اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکیوںکے خلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکیوںکے خلاف درخواست کی سماعت عدالتی وقت ختم ہونے پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔ عدالت کے روبرو درخواستگزار کے وکیل اعظم نذیر تارڑ بیرون ملک یونے کی بنا پر پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت کے روبرو ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس نے جواب داخل نہیں کرواہے ۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ وہ 2008 سے 2018 تک مسلسل صوبائی وزیر قانون اور کابینہ کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ اب عام الیکشن کے موقع پر انکو مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین دھمکیاں ملا رہی ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین کو سکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں۔ مگر ان درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔اس کو پولیس سیکورٹی نہ دینا آرٹیکل 4۔ 9۔ 14 اور 25کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسکو پولیس سیکورٹی دینے کا حکم دے ۔