حجاج کرام کو لے جانے والی آخری حج پرواز پشاورسے جدہ روانہ

جمعرات 16 اگست 2018 20:52

حجاج کرام کو لے جانے والی آخری حج پرواز پشاورسے جدہ روانہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) حجاج کرام کو لے جانے والی آخری حج پرواز پشاورسے جدہ روانہ ہو گئی، باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ سے 51خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر 26ہزار 375حجاج جبکہ پرائیوٹ سکیم کے تحت آٹھ ہزار901حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔ ائرپورٹ حکام کے مطابق حجاج کی واپسی کا عمل 27اگست کو ہوگا، پہلی حج پرواز 27اگست کو 170حجاج کو لے کر پشاورا پہنچے گی۔