جامعہ بلوچستان کے فنانس اینڈ پلاننگ کا 51واں اجلاس جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا

مالی بجٹ18-19، تعلیمی، تحقیقی سرگرمیاں، ترقیاتی منصوبے،مستقبل کے پروگرامز، ملازمین کے پروموشن، اپگریڈیشن سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 16 اگست 2018 20:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) جامعہ بلوچستان کے فنانس اینڈ پلاننگ کا 51واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، صوبائی محکمہ فنانس کے نمائندگان، جامعہ کے رجسٹرار، ٹریژرار اور دیگر اراکینا نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ میں یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور مالی معاملات کو زیر غور رکھا گیا۔

جس میں مالی بجٹ18-19، تعلیمی، تحقیقی سرگرمیاں، ترقیاتی منصوبے،مستقبل کے پروگرامز، ملازمین کے پروموشن، اپگریڈیشن سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا، بحث ومباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور مستقبل کے منصوبوں کو ترتیب دینا نا گزیر ہے اور جامعہ بلوچستان اسی اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے جامعہ کے تمام ستون کو خود مختیار بنانے سمیت پالیسی ساز اداروں کے بروقت انعقادکو یقینی بناتے ہوئے جامعہ کی ترقی، ملازمین کی فلائو بہبود کے لئے اقدامات اور انفرا سٹکچر کی بحالی کو جدید دور کے سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی اور احتصامی عمل کو پروان چڑھانے سمیت جامعہ کے پیدا کردہ وسائل کو بروء کار لا کر جامعہ کو مالی حوالے سے مستحکم اور بہتر پوزیشن میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بہتر اثرات ہر شعبے میں نمایاں نظر آرہی ہیںجامعہ کے تعلیمی اور مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے مثبت اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ضرورتوں کو مدنظررکھتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں یونیورسٹی سب کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھا جارہا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے تعاون سے جلد دیگر اضلاع میں بھی سب کیمپسز کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ کیونکہ تعلیم ہی وہ دریا ہے جس کے تحت اقوام اور معاشرہ ترقی کے مناظر طے کررہے ہیں اور یہ بہت ضروری ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول اور تعلیمی اداروں کی ترقی کے لئے تمام مکتب فکر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :