جدید لرننگ اور مشاورتی کمپنی ٹورک کارپوریشن نے اپنی ٹیم اور اہم کلائنٹس کے ہمراہ 10ویں سالگرہ منائی

جمعرات 16 اگست 2018 21:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) جدید لرننگ اور مشاورتی کمپنی ٹورک کارپوریشن نے اپنی ٹیم اور اہم کلائنٹس کے ہمراہ 10ویں سالگرہ منائی۔ اس ایونٹ کی میزبانی ٹورک کارپوریشن کے صف اول کے تربیت کاروں اور کنسلٹنٹ نے کی جن میں عمیر جالیاوالا، اسما مصطفی خانٰ اور برہان شاہ شامل ہیں۔ اب تک ٹورک کارپوریشن 400 سے زائد آرگنائزیشنز اور عالمی ملٹی نیشنل کمپنیوں، مقامی کاروباری اداروں اور چھوٹے کاروباروں کے 50ہزار سے زائد پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ کام کر چکی ہے۔

لرننگ ڈیزائن اور ڈیلیوری کی خصوصیت کی حامل ٹورک اپنے متاثر کن کلیدی اور سحر انگیز الفاظ، استعداد کاراور صلاحیت بڑھانے کی حامل سرگرمیوں، لرننگ ایونٹس اور میڈیا پروڈکشن کے لیے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

ٹورک کے بانی اور چیف ٹرننگ آفیسر عمیر جالیاوالا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورک متعلقہ اور موثر رہنے، پیشہ ورانہ افراد کو معاصر علم، اہم ماہرانہ امور اور جیت کے رویے سے روشناس کرانے کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

یہ اتار چڑھاؤ سے بھرپور ایک بھرپور سفر رہا ہے۔ ہم اب اپنے 10ویں سال میں داخل ہو چکے ہیں اور ہم اسے بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں کیونکہ ہم اسی طرح جیتے ہیں۔ پاکستان کے صف اول کے بینک سے تعلق رکھنے والے ایک کلائنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورک کے تربیت کاروں نے موثر طریقے سے ٹیم ورک پر متعدد تربیتی سیشنز کیے جو ٹورک کراچی کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے۔

انتہائی متعامل ہونے کے ساتھ ساتھ شرکا کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کی بدولت ان کو بھرپور پذیرائی ملی جہاں ٹیم ورک کے اسپرٹ کی تلقین کرتے ہوئے اس کا مقصد شرکا کی ذاتی افادیت اور اثرانداز ہونے کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔ دونوں تربیت کاروں نے ذاتی سطح پر شرکا سے بات کی اور پھر بتدریج موضوع کو آرگنائزیشن کے سیاق و سباق تک لے کر آئے اور پھر ان کی استعداد کار اور صلاحیت بڑھانے کی کوشش کی۔ صنعت کے مینڈیٹ کو منظوری دیتے ہوئے ٹورک نے پاکستان بھر میں شراکت داری کرتے ہوئے مختلف لرننگ ایونٹس تخلیق کیے اور انہیں کامیابی سے انجام دیا۔

متعلقہ عنوان :