پاکستان سٹاک ایکس چینج کے سٹاک مارکیٹ بروکروں کی جانب سے نئے دفاتر اور برانچوں کے قیام کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق ریگولیشنز میں ترامیم
جمعرات 16 اگست 2018 21:06
(جاری ہے)
ان ترامی سے پہلے ریگولیشنز میں دیگر آپریشنل تقاضوں کے علاوہ، قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے بروکر کا ریکارڈ بھی نہیں دیکھا جاتا تھا۔
ترمیم شدہ ریگولیشنز کے مطابق اب لازمی ہے کہ نئے دفتر اور برانچ کھولنے کے خواہشمند بروکر کا ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کا ریکارڈ تسلی بخش ہو جبکہ سرمایہ کاروں کی شکایات اور سرمایہ کاروں کے ساتھ دیگر امور پر ثالثی کے حوالے سے بھی رویہ پی ایس ایکس کے مطابق اطمینان بخش ہو۔ ریگولیشنز کے مطابق اب یہ بھی دیکھا جائے گا کہ بروکر کے خلاف ایس ای سی پی، سٹاک ایکس چینج یا سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کی جا نب سے گزشتہ تین سالوں میں سرمایہ کاروں کے اثاثوں کے غیر قانونی اور ناجائز استعمال یا صارفین کے اثاثوں کو غیر مناسب طور پر الگ رکھنے اور تحفظ دینے یا بروکر ہاوس سے کسی غیر رجسٹرڈ یا اختیار نہ رکھنے والے فرد کی جانب سے سرکاروں کے ساتھ لین دین کرنے یا کسی دیگر قابل ذکر معاملے پر تادیبی کارروائی نہ کی گئی ہو۔ ترمیم شدہ ریگولیشنز کے تحت اب ضروری ہے کہ دفتر یا برانچ کھولنے کا خواہشمند بروکریج ہاوس کا کوئی سپانسر، ڈائریکٹر یا سنئیر مینجمنٹ کا کوئی افسر کسی دوسرے ایسے بروکریج ہاوس کی سنئیر مینجمنٹ کے ساتھ منسلک نہ رہا ہو جو کہ سٹاک ایکس چینج، یا نیشنل کلئرنگ کمپنی کے جانب سے ڈیفالٹر ہو یا جس کا ٹی آر ای سرٹیفیکیٹ ایکس چینج یا کلئرنگ کمپنی کی جانب سے قوائد و ضوابط کی خلاف وری پر منسوخ کیا گیا ہو۔ ریگولیشنز میں ترامیم کے ذریعے ان ضوابط کی خلاف ورزی /عدم تعمیل کی صورت میں موزوں کارروائیاں کرنے کے لئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مزید با اختیار بنا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لئے بھی ضروری قرار دیا گیا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ سکیورٹیز بروکرز کے دفاتر/برانچوں کی آف سائٹ نگرانی (مانیٹرنگ) کی جائے۔ علاو ازیں بروکر ہاوس کے کمپلائنس آفیسر سال میں دو مرتبہ سٹاک ایکسچینج کو اس بات کی توثیق کرائے گا کہ اس بروکر کادفتر یا برانچ ایس ای سی پی اور ایکسچینج کیقابل ِ اطلاق ضوابط کی مکمل تعمیل کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی عدم تعمیل کی صورت میں، کمپلائنس آفیسر بروکر، سٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کو مطلع کرے گا۔ نظر ثانی شدہ ریگولیشنز کی سب سے اہم بات یہ ہے اب پی ایس ایکس کے لئے ضروری ہے کہ کسی بھی بروکر کو رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے پہلے اس کے دفتر کا دورہ کریاور اس بات کی توثیق کرے کہ یہ دفاتر ان ضوابط کے تقاضوں بشمول تسلی بخش انفراسٹرکچر،اہل اشخاص کی مناسب تعداد، ہیڈ آفس کو صارفین کے ریکارڈ ز منتقل کرنے کے لئے تسلی بخش نظام اور دیگر متذکرہ معیار ات کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.