لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کامیونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے عیدالاضحی پر اعزازیئے کی عدم ادائیگی پر کام نہ کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان

صوبے بھر میں آلائشیں اٹھانے کے آپریشن کے دوران کالی پٹیاں باندھ کر کام کرنے اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرکے پریس کلب پر احتجاج کریں گے، حافظ مشتاق کوریجو

جمعرات 16 اگست 2018 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (لاڑکانہ) ،صدر سیدذوالفقارشاہ(کراچی) ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت(حیدرآباد)،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر) ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی(رتوڈیرو) اور فنانس سیکریٹری قلندربخش شاہانی اور دیگر نے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے الائنس میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی جانب سے عیدالاضحی پراعزازیئے کی عدم ادائیگی پر کام نہ کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں آلائشیں اٹھانے کے آپریشن کے دوران کالی پٹیاں باندھ کر کام کرنے اور ہر ڈویثرنل ہیڈ کواٹرکے پریس کلب پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلدیاتی محنت کشوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے ۔