Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے کی ایک اور متنازعہ ترین ویڈیو سامنے آ گئی

شہری کے سوال پوچھنے پر ڈاکٹر عمران شاہ نے شہری سے موبائل چھین لیا اور بدترین سلوک کا نشانہ بنایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 19:37

پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے کی ایک اور متنازعہ ترین ویڈیو ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اگست 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے کی ایک اور متنازعہ ترین ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہری کے سوال پوچھنے پر ڈاکٹر عمران شاہ نے شہری سے موبائل چھین لیا اور بدترین سلوک کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ اب تک پاکستان تحریک انصاف کے متنازعہ ترین ممبر صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں ۔

وہ دو روز قبل منظر عام پر آئے تھے جب انہوں نے سر عام ایک شہری داود چوہان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔واقعہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی سید عمران راستہ نہ ملنے پر سیخ پاہو گئے اور اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے پہلے راستہ نہ دینے والے شہری کو کھری کھری سنائیں لیکن جب اس سے بھی دل نہ بھرا تو رکن سندھ اسمبلی نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران شاہ کا موقف تھا کہ شہری انہیں گالیاں دے رہا تھا اور انہوں نے شہری کو مارا نہیں بلکہ صرف دھکا دیا تھا۔اس موقع کچھ حفاظتی گارڈز بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ان کے اس قدم کی ویڈیو ایک شہری نے ریکارڈ کر لی اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا تھا۔بعد ازاں ڈاکٹرعمران شاہ نے شہری داود چوہان کے گھر جا کر اس سے معافی مانگ لی۔

آج صبح تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عمران شاہ کی رکنیت معطل کی جانے کی خبر بھی سامنے آئی تھی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے کی ایک اور متنازعہ ترین ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہری کے سوال پوچھنے پر ڈاکٹر عمران شاہ نے شہری سے موبائل چھین لیا اور بدترین سلوک کا نشانہ بنایا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران شاہ کہیں جارہے ہیں جبکہ ایک شہری نے ان کے پیچھے چلتے ہوئے انکی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔اس دوران شہری نے عمران شاہ سے سوال پوچھنا چاہا تو عمران شاہ نے پلٹ کر اس سے موبائل چھین لیا اور شہری کے ساتھ بد تمیزی بھی کی۔اس پر شہری نے درخواست کی آپ میرا موبائل واپس کردیں ۔جس کے بعد ویڈیو منقطع ہو گئی۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات