شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی مراد علی شاہ کو مبارکباد پیش

جمعرات 16 اگست 2018 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن کے جنرل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے مراد علی شاہ کو سندھ کا دوسری بار وزیر اعلیٰ نامزدہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملک بھر کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شہر ہے جو ایک مدت سے بد امنی اور اداسی میں ڈوبا ہوا تھا اس شہر کو امن فراہم کرنے اس کی روشنیاں واپس لانے اور اس کو امن وسکون کا گہوارہ بنانے میں مراد علی شاہ کا اہم کردار ہے کراچی کی مختلف شاہراہیں جہاں منٹوں کا سفر شہری گھنٹوں میں طے کرتے تھے مراد علی شاہ صاحب نے شہریوں کی یہ ازیت ختم کرکے اٴْن کو زہنی سکون فراہم کیاہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے ماضی میں کراچی کی عوام کو جو ریلیف فراہم کیا تھا اٴْس کا سلسلہ اب بھی جاری رہے گا اور مراد علی شاہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے یونہی بلا تفریق اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔