کراچی میں پارٹی کو از سر نو منظم کرنے کے لئے ہر سطح پر کارکنوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے،علی اکبر گجر

سندھ پر دھاندلی کے ذریعے سیاسی قبضہ کرنے والوں کو بھرپور شکست دے کر کراچی سمیت سندھ سے مکمل بے دخل کریں گے،لیگی رہنماء

جمعرات 16 اگست 2018 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی میں پارٹی کو از سر نو منظم کرنے کے لئے ہر سطح پر کارکنوں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے اور سندھ پر دھاندلی کے ذریعے سیاسی قبضہ کرنے والوں کو بھرپور شکست دے کر کراچی سمیت سندھ سے مکمل بے دخل کریں گی․ مسلم لیگ(ن) ہائوس کارساز کراچی میں ملک کے بڑے ہسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے عملے کے اراکین پر مشتمل نو تشکیل پاکستان مسلم لیگ(ن) میڈیکل ونگ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین رانا ندیم، سردار عابد، رانا خالد، ظفر اقبال، ماسٹر عبد الرحمن، غلام رسول اعوان، دلیپ کمار، ملک افضل، طالب حسین طاہر گجر،ارشد سے ملاقات میں ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی دویژن کے کارکنوں اور ذمہ داروں کی جدوجہد سے کراچی کو قائد محمد نواز شریف کا سیاسی قلعہ بنایا جائے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) میڈیکل ونگ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کی پارٹی کے لئے جدوجہد اور کراچی میں میاں محمد نواز شریف کے ساتھیوں کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سیاسی مقابلے سے باہر رکھنے والی قوتوں کا بھرپور مقابلہ کریں گی․ عوام کو آزادی کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کرنے کا جب بھی موقع ملتا ہے قائد محمد نواز شریف ہی قوم کا انتخاب ہوتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن)کراچی پر سیاسی قبضے کا خاتمہ کرگے گی․ کراچی کے ددونوں بڑے اداروں کے کارکنوں نے ڈویژن صدر علی اکبر گجر کو اپنے اداروں کے ملازمین کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میڈیکل ونگ آرگنائزنگ کمیٹی قائد محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق بلا تفریق کراچی کے شہریوں اور صحت سے منسلک اداروں میں خدمات دینے والوں کی مدد اور معاونت کا سفر جاری رکھے گی․ علی اکبر گجر نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر اور قومی ادارہ امراض قلب کے عملے کے نمائندہ رہنمائوں کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا یقین دلایا کہ کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن شہر میں قائد کے نظریات کی سر بلندی کے لئے پارٹی کے چاہنے والوں کا ہر قدم پر ساتھ دے گی۔