عوام کی بہتری کے مشن کی تکمیل تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،چئیر مین ضلع کو نسل کراچی سلمان عبداللہ مراد

جمعرات 16 اگست 2018 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) چئیر مین ضلع کو نسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ عوام کی بہتری کا مشن جو اپنا یا ہے اس کی تکمیل تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ہم اپنی ہر تر جیحات میں اہلیان کی فلاح بہبود کو اولین درجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کیئے ہو ئے کا موں سے عوام دیرپامستفید ہو تے ہیں عملے کی کا رکردگی کو جا نچنے کے لئے خود ہر یو نین کو نسل کا معائنہ کر تا ہو ں تاکہ شکا یت ہو نے کی صورت میں فوری اس شکایت کا ازالہ ہو نے کے ساتھ عملے کے خلاف بھی کا روائی کی جا سکے تر قیاتی امور کو ہر طرح سے ما نیٹرکر رہے ہیں میٹریل کی کو الٹی کے ساتھ رفتا ر کو بھی تیز کیا جا رہا ہے سائٹ انجینئر اسکیم کے آغاز سے تکمیل تک سائٹ پر مو جودر ہے اور ہر پندرہ روز میں اس کی رپورٹ جمع کرائیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یو نین کو نسل چوکنڈی میں تر قیاتی اسیکمو ں کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل ، رارکین کو نسل اختر عا فانی بھی مو جود تھے چئیر مین نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم پیپلزپا رٹی کے نمائندے ہیں ہمارے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ ہر علاقے میں سہولیات کا جال بچھا یا جا ئے جس کے لئے سرگرم عمل ہے آج مراد علی شاہ کی دوبارہ وزارت اعلیٰ کے لئے کامیابی اس با ت کا ثبو ت ہے کہ پیپلزپا رٹی کے علاوہ کو ئی بھی ان کے مسائل کا حل نہیں کر سکتا ہم انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ یہ وعدہ کر تے ہیں کہ عوام کی خوشحالی اور تر قی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گئے اور اپنی تمام صلاحیتوں کا اظہار کر ینگے ۔