دو جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے، کابل حکومت

جمعرات 16 اگست 2018 21:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) افغام حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں جمعرات کے روز حملہ کرنے والوں میں سے دو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ان شدت پسندوں نے ایک اینٹلی جنسی تربیتی سینٹر پر حملے کی کوشش کی تھی جبکہ اس کے نتیجے میں جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے مابین لڑائی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان جنگجوؤں نے اس تربیتی سینٹر کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میں مورچے بنا لیے تھے۔ تاہم افغان وزارت داخلہ کے مطابق تین یا چار حملہ آوروں میں سے دو کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دیگر کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افغانستان میں گزشتہ دنوں کے دوران جنگجوؤں کے متعدد حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔