مالی کے صدارتی الیکشن ، صدر کیٹا کامیاب ہو گئے

جمعرات 16 اگست 2018 21:30

بماکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) مالی میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق صدر ابراہیم بو بکر کیٹا نے دوسری مدت صدارت کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کیٹا کو 67 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف صومائلہ سیسی پر بتیس فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا۔ اتوار کو ہوئے اس انتخابی معرکے میں ووٹ ڈالنے کی شرح 34 فیصد رہی۔ اپوزیشن رہنما سیسی نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سچائی بیان نہیں کرتے اور وہ اسے جمہوری انداز میں چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :