غزنی بم دھماکے ،ْپاکستان نے افغان حکومت کے الزامات مسترد کر دیئے

پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کا خواہاں ہے ،ْ پاکستان میں بھارتی مداخلت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،ْدفتر خارجہ

جمعرات 16 اگست 2018 22:32

غزنی بم دھماکے ،ْپاکستان نے افغان حکومت کے الزامات مسترد کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان نے افغانستان کے شہر غزنی میں بم دھماکوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کا خواہاں ہے ،ْپاکستان میں بھارتی مداخلت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان نے افغانستان کے علاقے غزنی میں بم دھماکوں کے حوالے سے افغان حکومت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے مذاکرات کو قیام امن کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم افغانستان کے اس الزام کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس حوالے سے کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہیں۔