Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

جمعرات 16 اگست 2018 22:32

پاکستان تحریک انصاف کا شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر شاہ فرمان کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان نے شاہ فرمان کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ فرمان نے حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقوں 70 اور 71 سے کامیابی حاصل کی تھی۔تاہم پی کے 70 پشاور 5 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار خوش دل خان کامیاب ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ شاہ فرمان کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات