جسٹس مرزا وقاص رئوف کی حنیف عبا سی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت

جمعرات 16 اگست 2018 22:33

جسٹس مرزا وقاص رئوف کی حنیف عبا سی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ جسٹس مرزا وقاص رئوف نے ایفی ڈرین کیس میںسابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عبا سی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت کر لی ،فاضل جج حنیف عبا سی کے خلاف سپریم کورٹ میںبطور وکیل پیش ہو تے رہے،عدالتی تعطیلات کے بعد نئے بنچ کی تشکیل تک سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کررکھا ہے ،حنیف عبا سی نے عمرقید کے فیصلے کے خلاف یہ اپیل اپنے وکیل تنویر اقبال خان ایڈوکیٹ کے ذریعے دا ئر کی ۔جمعرات کے روز اپیل کی ابتدائی سماعت کے موقع پر ہا ئی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سینئر جج جسٹس عبا د الرحمن لودھی اور جسٹس وقاص رئوف مرزا پر مشتمل 2رکنی بنچ میں شامل جسٹس وقاص رئوف مرزا کی معذرت کے باعث اپیل پر نوٹس جاری نہ ہو سکے ۔