جعلی بنک اکاؤنٹس کیس سے متعلق نگراں وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے مابین گفتگو سے متعلق ایک ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے، ترجمان وزارت داخلہ

جمعرات 16 اگست 2018 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس سے متعلق نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان اور ڈی جی ایف آئی اے کے مابین گفتگو سے متعلق ایک ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان جعلی بنک اکائونٹس کیس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ نگراں وزیر داخلہ سے منسوب انور مجید کی گرفتاری سے متعلق ریمارکس بھی جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ وزارت داخلہ نے کبھی کسی بھی جاری تفتیش میں مداخلت نہیں کی، معاملہ متعلقہ تفتیشی ایجنسی کا دائرہ کار ہے۔

متعلقہ عنوان :