Live Updates

تحریک انصاف نے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختو نخواہ نامزد کر دیا

شاہ فرمان اور عمران اسماعیل رواں ہفتے حلف اٹھائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا آئندہ48 گھنٹوں میںمعلوم ہو جائے گا،فواد چوہدری

جمعرات 16 اگست 2018 21:45

تحریک انصاف نے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختو نخواہ نامزد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختو نخواہ نامزد کر دیا ہے ، کے پی کے اور سندھ کے نامزد گورنرز شاہ فرمان اور عمران اسماعیل رواں ہفتے حلف اٹھائیں گے ۔ ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف نے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخواہ مقرر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے اور چیئر مین عمران خان نے اسکی منظوری دے دی ہے فواد چوہدری نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختو نخواہ مقرر کیا گیا ہے سندھ میں عمران اسماعیل اور خیبر پختو نخواہ سے شاہ فرمان رواں ہفتے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے انہو ں نے کہا کہ گورنر خیبر پختو نخواہ کی آئینی زمہ داریاں دیگر صوبوں کے گورنر ز سے الگ ہیں فاٹا انضمام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا تحریک انصاف کی ترجیح رہی ہے شاہ فرمان سے زیادہ کوئی بھی حلات کو بہتر انجام نہیںدے سکتا فاٹا کے مسائل کا حل تحریک انصاف کا منشور کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان 180 سے 184 ووٹ حاصل کر کے وزیراعظم منتخب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحیثیت جماعت ہم کسی بھی جماعت کے فارورڈ بلاک نہیں ہیں اپوزیشن کی جماعتوں کو اپنی سیاست ک رنی چاہئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسمبلی میںجمہوری رویہ اپنایا ہے مسلم لیگ ن سے کہا ہے کہ ہنگامے کی بجائے مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی رہائش کا معاملہ حتمی طور پر طے نہیں ہو اور زیراعظم کی سیکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر غور ہیں تاہم عمران خان کا رہن سہن نواز شریف کی طرح نہیںہو گا ایک سوال پر کہا کہ پرویز الہی ایک لمبے عرصے سے پنجاب کی سیاست میںملوث ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا آئندہ48 گھنٹوں میںمعلوم ہو جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات