Live Updates

عمران خان کو کل اپنی بائیس سالہ محنت کا ثمر ملے گا

ریکارڈووٹوں کی برتری سے وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں کامیاب ہونگے

جمعرات 16 اگست 2018 22:38

عمران خان کو کل اپنی بائیس سالہ محنت کا ثمر ملے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل اپنی بائیس سالہ محنت کا ثمر ملے گا۔ عمران خان ریکارڈووٹوں کی برتری سے وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی طرف سے اپوزیشن کے امیدوار برائے وزارت عطمٰی میاں شہباز شریف کے حق میں ووٹ استعمال نہ کرنے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں شہباز شریف کو 55سے 60ووٹ ملنے کا امکان ہے ۔ مقابلے میں عمران خان کو 175سے زائد ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔ اس طرح عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہونگے جن کی جیت کی شرح تین گنا سے زائد ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات