کوئٹہ،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 16 اگست 2018 23:05

کوئٹہ،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب سے وفاق اور فیڈریشن مزید مضبوط ہو گا اور جمہوریت مستحکم ہو گی چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ دونوں ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دائرے میں لانے کے لئے اپنا بھر پو ر کردار ادا کرینگے اور امید ہے کہ ان کے انتخابات سے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے ما بین پہلے سے موجود بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور تعلقات مضبوط اور مستحکم ہونگے۔