پی ٹی آئی کے محمود خان خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان منتخب
کل وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
جمعرات 16 اگست 2018 23:05
(جاری ہے)
ارکان کی گنتی کے بعد سپیکر مشتاق غنی نے محمود خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔
محمود خان 73 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد اعوان منتخب ہونے کے بعد محمود خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دیئے گئے وژن پر کام کریں گے، آج صوبے میں عمران خان کی جدوجہد کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں، یہ عمران خان ہی ہے جنہوں نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی۔محمود خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم قومی اداروں کو مضبوط کریں اور صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس کو بروقت مکمل کریں تاکہ ان کے فوائد سے عوام فیضیاب ہوسکیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ عوام کے بھروسے کو کوئی ٹھیس نہ پہنچے، نہ ہی میں کبھی اپنی پارٹی کے منشور پر کسی قسم کا سمجھوتہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے ، ہم کسی کے کندھوں پر بیٹھ کر نہیں آئے، ہماری کوشش ہوگی کہ صوبے کی ترقی کے سفر میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،دور اقتدار میں خاص طور پر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایوان میں حلقے کھولنے کی بات کی گئی میں سب سے پہلے اپنا حلقہ کھولنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں دوسری بار حکومت بنائی، کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے اور عمران خان کے وژن پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نومنتخب وزیراعلیٰ نے کہاکہ خواتین کے حقوق، صحت، تعلیم کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیاجائے گا، بجلی کے خالص منافع اور وفاق سے دیگر وسائل بھی مانگیں گے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گے۔وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے مزید کہا کہ ایوان میں دھاندلی کی بات کی گئی، میں سب سے پہلا اپنا حلقہ کھولنے کیلئے تیار ہوں، پی ٹی آئی نظریات اور میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔اپوزیشن رہنما اکرم خان درانی نے محمود خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزکی طرح یہاں بھی متحدہ اپوزیشن کا کردار ادار کرتے رہیں گے، عوام کی خاطر حکومت سے ممکنہ تعاون کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کا احتجاج الیکشن کروانے کے ذمہ داروں کے خلاف ہے، اپوزیشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف احتجاج نہیں کر رہی۔اکرم خان درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری نتائج کی فراہمی میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن کا نظام بھی فیل ہوگیا اور فارم 45 کے حوالے سے بھی اس ادارے کی کارکردگی مشکوک رہی۔ اس سے قبل پی کے فور سے امیر مقام کو ہرا کر کامیابی سمیٹنے والے نومنتخب ایم پی اے عزیز اللہ گران نے بھی حلف اٹھایا۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.