پیپلزپارٹی نے اپنا موقف بدلا ہے تو اسکا وہ خود جواب دے سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

وزارت عظمیٰ کی نامزدگی ہماری صوابدید تھی، خورشید شاہ کوہماری مشاورت سے نامزد نہیں کیا گیا تھا آصف زرداری پر نیب، ایف آئی اے میں مقدمات چل رہے، وہ کوئی رعایت لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 اگست 2018 23:10

پیپلزپارٹی نے اپنا موقف بدلا ہے تو اسکا وہ خود جواب دے سکتے ہیں،  رانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) مسم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنا موقف بدلا ہے تو اسکا وہ خود جواب دے سکتے ہیں، وزارت عظمیٰ کی نامزدگی مسلم لیگ( ن) کی صوابدید تھی، خورشید شاہ کوہماری مشاورت سے نامزد نہیں کیا گیا تھا، آصف علی زرداری کے اوپر نیب اور ایف آئی اے میں مقدمات چل رہے اگر وہ کوئی رعایت لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے موقف کو تبدیل کیا ہے تو اسکا جواب وہ خود یں گے کہ کیوں تبدیلی کی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو سپیکر قومی اسمبلی ہماری مشاورت سے نہیں کی بلکہ ان کی اپنی صوابدید تھی، اگر کسی جماعت کو حق دیتے ہیں تو یہ نہیں کہتے کہ فلاں کو نامزد کر لیا فلاں کو نہیں امیدوار کو نامزد کرنا پارٹی کی اپنی صوابدید ہوتی ہے، وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کی نامزدگی مسلم لیگ ن کی اپنی صوابدید تھی، اعتراض پر نظرآتا ہے کہ زرداری صاحب کی کچھ مجبوریاں ہیں کیونکہ آصف علی زرداری کے اوپر نیب اور ایف آئی اے میں مقدمات چل رہے اگر وہ کچھ رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو مسلم لیگ ن کو کوئی اعتراض نہیں۔