پشاور، گو رنمنٹ بو ائز ہا ئی سکو ل کبل میںفوٹو گرافی مقا بلے کا ا نعقاد

سات سکو لو ں کے طلبا ء نے حصہ لیا ، گورنمنٹ ہا ئی سکو ل قلا گئی کی پہلی پوزیشن دوسری پو زیشن شماء سکو ل ، تیسری پو زیشن گورنمنٹ ہا ئی سکو ل طوطانو بانڈہ نے حاصل کی

جمعرات 16 اگست 2018 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) جی ا و سی ملا کنڈ آر می ڈویژ ن کی ہدا یت پر گو رنمنٹ بو وئز ہا ئی سکو ل کبل میںفوٹو گرافی مقا بلے کا ا نعقاد کیا گیا ۔جس میں سات سکو لو ں کے طلبا ء نے حصہ لیا ۔ جس میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہا ئی سکو ل قلا گئی نے حا صل کی دوسری پو زیشن شماء سکو ل نے حاصل کی اور تیسری پو زیشن گورنمنٹ ہا ئی سکو ل طوطانو بانڈہ نے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مقا بلے کے مہما ن خصوصی لیفٹیلینٹ کر نل افتخا ر بھٹی اور ڈی ای او سوات نواب علی تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کے عوام کے ساتھ ہیں انہوںنے اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے وہا ں کے لو گو ں نے پا ک فوج کے اس ا قدام کو خو ب سر اہا اور پا ک فو ج کا شکر یہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :