کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی کو جمہوری انداز سے چلائیں گے،میر عبدالقدوس بزنجو

حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے اور ہمارے ہاں کچھ قبائلی روایات ہے ایوان میں کسی کیساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ، نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی

جمعرات 16 اگست 2018 23:16

کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی کو جمہوری انداز سے چلائیں گے،میر عبدالقدوس ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کو جمہوری انداز سے چلائیں گے حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے اور ہمارے ہاں کچھ قبائلی روایات ہے ایوان میں کسی کیساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد اظہا رخیال کر تے ہوئے کیا میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اسپیکر منتخب ہونے پر حمایت کرنے پر اراکین اسمبلی کا شکر گزار ہوں جمہوری عمل آگے بڑھانے پر سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں احتجاج جمہوری حق ہے ایوان کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں ہے امید ہے کہ ایوان کا تقدس برقراررکھا جائیگا اور حکومت واپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری طریقے سے سب کو لے کر چلنا چا ہتے ہیں بلوچستان ایک قبائلی اور روایتی صوبہ ہے اور ہمارے کچھ روایات بھی ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کر تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تمام منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کر تے ہیں اور جس طرح انہوں نے مجھے اسپیکر بنانے میں ساتھ دیا اور ہمیں منتخب کرایا ہمیں اس پر خوشی ہے اور سابقہ دور حکومت میں مجھے قائد ایوان منتخب ہونے پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کا پہلے بھی شکریہ ادا کیا اور اب بھی شکریہ ادا کر تا ہوں بلوچستان اسمبلی کو جمہوری انداز سے چلائیں گے حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے اور ہمارے ہاں کچھ قبائلی روایات ہے ایوان میں کسی کیساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :