حیدرآباد،پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی و دیگر کی سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 16 اگست 2018 23:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی جنرل سیکریٹری علی محمد صحت و اطلاعات سیکریٹری احسان ابڑو نے سید مراد علی شاہ کو انتہائی بھاری اکثریت سے دوبارہ وزیر اعلی سندھ، آغا سراج درانی کو اسپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا ھے کہ سید مراد علی شاہ کی بھاری اکثریت سے کامیابی اللہ رب العالمین کی مہربانیوں اور عوام کی جانب سے پیپلزپارٹی پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا مظہر ھے پیپلزپارٹی مسلسل تیسری بار صوبہ سندھ کی خدمت کرنے کے لیئے بلکل تیار ھے اس بار شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کے ساتھ ساتھ چیئرمین محترم بلاول بھٹو زرداری کے سندھ کی عوام سے کیئے گئے وعدوں کو مدنظر رکھتے ھوئے سندھ کی تعمیر، ترقی و خوشحالی کی ترجیحات متعین کی گئی ھیں جن میں تعلیم، صحت، روزگار، صاف پانی کی فراھمی، سندھ کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے اور تھرپارکر کے دور دراز علاقوں کو تمام ضروریات زندگی کی سھولیات بہم پہنچانا شامل ھیں اور سید مراد علی شاہ ان ترجیحات پر پورا اترنے کے لیئے پرعزم ھیں، سید مراد علی شاہ کی ترجیحات میں اس بار کراچی و حیدرآباد کی ترقی و خوشحالی کیئے بھی انقلابی اقدامات شامل ھیں انشائاللہ پیپلزپارٹی کی نومنتخب عوامی جمہوری حکومت اسبار اپنے تمام وعدوں اور دعووں کے مطابق سندھ کو پاکستان کا سب سے زیادہ خوشحال، ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لیئے پرعزم ھے، پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنماوں نے وزیراعلی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا ہے۔