آزادی ہمیں ایسے ہی نہیں مل گئی،اس کے پیچھے لاکھوں قربانیوں کا نذرانہ شامل ہے، فاروق ستار

جمعرات 16 اگست 2018 23:42

آزادی ہمیں ایسے ہی نہیں مل گئی،اس کے پیچھے لاکھوں قربانیوں کا نذرانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) آج ہم جو آزادی کا جشن منارہے ہیں یہ آزادی ہمیں ایسے ہی نہیں مل گئی۔ اس کے پیچھے لاکھوں قربانیوں کا نذرانہ شامل ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آزادی کی قدر کریں کیونکہ جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کرتیں ان کی بھی کوئی قدر واہمیت نہیں ہوتی۔ان خیالات کااظہارمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت جشن آزادی فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر تقریب میں ڈاکٹرفاروق ستار کی اہلیہ ،یوسی چیئرمین شاہد خان،وائس چیئرمین مشتاق علی،صحافی اسماایوب ،پی آئی بی کے ایس ایچ او،شاعر نعیم الدین نعیم ،الحاج یوسف اسماعیل،پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنایشن کیجنرل سیکریٹری دبیرالدین غوری ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عقیل میو،میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سمیع الدین انصاری،نصیر الدین ،سعد راجپوت ،مونس مقصود،شہروز خواجہ ،بلال آصف ،اسامہ چھیپا ودیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ میں پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی پوری ٹیم،یوسی چیئرمین کو مبارکباد دیتاہوں اور امیدکرتاہوں کہ ایسی مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔اس موقع پر خطاب میں دبیرالدین غوری نے کہاکہ جشن آزادی فیسٹیول نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیپروگرام کی کڑی ہے،جوپودا پی آئی بی ایس ڈبلیو او کیبانی نے لگایاتھا آج وہ تناوردرخت بن چکاہے اور اس کی گھنی چھاں میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بامقصدسرگرمیاں منعقد کرکے نوجوانوں کو منفی رجحان سے محفوظ رکھے ہوئے ہے۔

محمد عقیل میو نے کہاکہ بانیان پاکستان کی قربانیوں کا نتیجہ ہیکہ آج ہم آزادوطن میں سانس لیرہیہیں،ہمیں چاہیے وطن عزیر کی تعمیرکریں ۔سمیع الدین انصاری نیکہاکہ ہمارے دیس کینوجوانوں نیاپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوایا ہے،کوئی ایساشعبہ نہیں جس میں کسی پاکستانی کی صلاحیتیں شامل نہ ہوں۔آج بھی اگراسی عزم کیساتھ ملکی ترقی کیلئے جدوجہد کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماراملک کسی سے پیچھے رہیہیں۔

شاہد خان کاکہناتھاکہ مجھیآج کیپروگرام میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے ،جشن آزادی کیمقصد کو بھی سمجھنیکی ضرورت ہے۔پروگرام کیآخر میں مقابلہ نعت ،تقریر اور کوئز میں کامیاب ہونیوالیطلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کییگئے۔اس موقع پر مختلف معززین علاقہ ،اسکولوں کے طلبہ وطالبات اور ان کیوالدین کی بڑی تعداد موجودتھی۔

متعلقہ عنوان :