احتساب عدالت کا پی ایس او میں 63ارب روپے کی کرپشن کے معاملے پر ریفرنس پیش نہ کرنے پر نیب پر اظہار برہمی

جمعرات 16 اگست 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) احتساب عدالت نے پی ایس او میں 63ارب روپے کی کرپشن کے معاملے پر ریفرنس پیش نہ کرنے پر نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت 30اگست تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کواحتساب عدالت میں پی ایس او میں 63ارب روپے کی کرپشن کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔نیب کے مطابق ملزمان میں سابق جنرل منیجر پی ایس او سید ذوالفقار علی جعفری اور سینئر جنرل منیجر پی ایس او سید نذر علی زیدی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم سید ذوالفقار علی جعفری کو اسلام آباد جبکہ نذر علی زیدی کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم نے پی ایس او میں اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 63 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا ہے ۔ریفرنس میں تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے نیب کی جانب ریفرنس پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی 30اگست تک ملتوی کردی ہے ۔