آصف علی زرداری کی شہیدبینظیرآبادکے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات

سابق صدر کو حلقے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی

جمعرات 16 اگست 2018 23:48

آصف علی زرداری کی شہیدبینظیرآبادکے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شہید بینظیر آباد کے صدر علی اکبرجمالی نے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

علی اکبر جمالی نے سابق صدر کو حلقے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

آصف علی زرداری نے علی اکبر جمالی اور دیگر عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ دن رات عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کریں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی عہدیدار اور منتخب نمائندے مل کر عوام کی خدمت کریںضلع بینظیر آباد اورشہر کے بنیادی مسائل سے حکومت سندھ کو آگاہ کیا جائے اور تمام مسائل کو حل کرایاجائے۔