بلوچستان صوبائی اسمبلی کے میر عبدالقدوس بزنجو 39ووٹ لیکرنئے سپیکر منتخب ہوگئے

مد مقابل ایم ایم اے کے امیدوار حاجی محمد نواز نے 20ووٹ حاصل کئے

جمعرات 16 اگست 2018 23:48

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے میر عبدالقدوس بزنجو 39ووٹ لیکرنئے سپیکر منتخب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) میرعبدالقدوس بزنجونے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 15ویں سپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔سبکدوش ہونے والی سپیکر متحرمہ راحیلہ حمید خان درانی سے ان سے حلف لیا۔ اور نشست ان کے حوالے کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کی سبکدوش ہونے والی سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے نئے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بلوچستان اسمبلی کے 15ویں سپیکر منتخب ہوئے تھے۔ نئے سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کی ووٹنگ میں 59 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نے ابھی تک بحیثیت صوبائی اسمبلی کے رکن کے حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے نئے سپیکرمیر عبدالقدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)سے ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو کے مقابلے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد نواز نے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے ۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے 39ووٹ لیکر سپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل جمعیت علماء اسلام (ف) محمد نواز نے 20ووٹ حاصل کیے۔میر عبدالقدوس بزنجو 4جون 2013سے 22مئی 2015تک ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ وہ قائم مقام سپیکر قائم مقام گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر منتخب ہوئی ۔ انہوں نے کہا بعض ارکان اسمبلی اور بعض لوگ یہ سمجھتے کہ سپیکر بننا آسان ہے مگر یہ مشکل کٹھن کام ہے۔ نومنتخب سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کوپاکستانی پرچم کا بیج پیش کیا اور مبارکباد دی جس کے بعد میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں سپیکر کی نشست سنبھال لی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اسپیکر کے انتخاب میں ساتھ دینے والی جماعتوں کا مشکور ہوں میر ے لیئے سب برابر کوشش ہوگی کہ ایوان کو غیر جانبداری سے چلائوں ان کا کہنا تھا کہ ایوان مین بیٹھے لوگ بلوچستان کی روایت کو برقرار رکھیں گے ایوان میں احتجاج ضرور رکیں مگر اسے مچھلی بازار نہ بنائیں انہوں نے کہا ایسا کوئی کام نہ کریں یا ماحول خراب نہ کریں جس پر سپیکر کو سخت اقدام نہ اٹھانا پڑے ہم سب اچھی رایت کے ساتھ آگے بڑہیں گے نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سبکدوش ہونے والی سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کو اچھے طریقے سے ایوان چلانے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔