پیپلز پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے بھی بغاوت کر دی

رئیس نبیل نے پارٹی پالیسی کے برعکس سپیکر کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 16 اگست 2018 23:49

پیپلز پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے بھی بغاوت کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے بھی ایک رکن اسمبلی نے بغاوت کر دی ، پیپلزپارٹی نے پارٹی پالیسی کے برعکس سپیکر کے انتخاب میں ووٹ دینے والے رکن اسمبلی رئیس نبیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی ایوان میں حاضرہوئے ۔ ترجمان کے مطابق رئیس نبیل نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالااور رئیس نبیل کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ شازیہ عابد نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا ۔