ہالینڈ کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک سے نکالا جائے اور سفارت خانہ بند کیا جائے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہالینڈ کی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں اس گھنائونے فعل کو روکے ورنہ اس کی آگ ہالینڈ کو جلا کر خاکستر کردیگی ،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 16 اگست 2018 23:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلام مخالف مواد کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،گستاخ رسول کرنے والے ہالینڈ کے چیلوں کو کہتے ہیںمسلمانوں کے جذبہ ایمانی سے نہیں کھیلیں،گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے ،ہالینڈ حکومت گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو روکے ،اُمت مسلمہ مر سکتی ہے نبی کریم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتی ،ہمارے صبر لبریز ہوگئے تو ہالینڈ کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ،ہالینڈ کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک سے نکالا جائے اور سفارت خانہ بند کیا جائے ،ہالینڈ نے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو نہیں روکا تو سخت احتجاج کی کال دینگے ،ہالینڈ سن لے گستاخ رسول کو انجام تک پہنچانے کیلئے کسی قانون کی پرواہ نہیں کرینگے ، حکومت پاکستان گستاخانہ خاکے کے مقابلے کو رکوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرئے،مسلم ممالک ہالینڈ کے اس گھنائونے فعل کو روکنے کیلئے سراپائے احتجاج بن جائیں، دین اسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے مگر کسی کو یہ اجازت بھی نہیں دیتا کہ وہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرئے ،اسلام نے گستاخ رسول کی سزا متعین کردی ہے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے ،آزادی اظہار کی آڑ میں صرف نبی کریم کی شان اقدس کو نشانہ بنایا جاتا ہے ،پاکستان سنی تحریک جمعةالمبارک کو یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ کے طور پر منایا جائیگا ،گستاخانہ خاکوں کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش سب سے بڑی دہشتگردی اور عالمی سطح پر مذہب کے درمیان ٹکرائو ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہالینڈ کی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں اس گھنائونے فعل کو روکے ورنہ اس کی آگ ہالینڈ کو جلا کر خاکستر کردیگی ،مذاہب میں ٹکرائو کی جنگ کا آغاز ہوا تو دنیا کا امن تباہ اور مغرب کو نقصان ہوگا،ثروت اعجاز قادری نے علماء کرام ومشائخ عظام سے اپیل کی ہے کہ جمعہ مبارک کے خطبات میں ہالینڈ گستاخانہ خاکوں اور اسلام دشمنی پر مبنی یہود ونصاری کی سازشوں سے آگاہ کریں ،اسلام مخالف خاکوں کے مقابلے کی شدید مذمت اور قرار دادیں منظور کرئی جائیں ۔