وفاقی سروس ٹربیونل کی پہلی رپورٹ کی تیاری خوش آئندہے،سید علی ظفر

ایف ایس ٹی کا انصاف کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بروقت فیصلے کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عمل سے دونوں فریقین کو اعتماد حاصل ہوتا ہے، نگران وفاقی وزیر قانون کی چیئرمین ایف ایس ٹی سے گفتگو

جمعرات 16 اگست 2018 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) نگران وفاقی وزیرقانون وانصاف سیدعلی ظفر نے وفاقی سروس ٹربیونل( ایف ایس ٹی) کی پہلی رپورٹ کی تیاری پر ایف ایس ٹی کے چیئرمین اورارکان کی کوششوں کو سراہاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر قانون سید علی ظفر نے ایف ایس ٹی کے چیئرمین جسٹس(ر) سیدزاہد حسین سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فیڈرل سروس ٹریبونل وفاقی حکومت کااہم ادارہ ہے جو سرکاری ملازمین اوراہلکاروں کی سروس سے متعلق امورکے جوڈیشل فورم کی ذمہ داریاں ادا کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ایف ایس ٹی انصاف کے اعلیٰ ترین معیارکوبرقراررکھتے ہوئے بروقت فیصلے کرتاہے اوراسے دونوں فریقوں کا اعتماد حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ ضابطہ جات (پروسیجرز) میں شفافیت بارے آگہی پھیلارہی ہے اوراسے سالانہ بنیادوں پرجاری کرنے کی ضرورت ہے۔ایف ایس ٹی کے چیئرمین جسٹس(ر) سیدزاہد حسین نے نگران حکومت کے دورمیں رپورٹ کوحتمی شکل دینے میں مسلسل حمایت وتعاون پر وفاقی وزیرکاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :