Live Updates

مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید سے قومی اسمبلی کی نشست چھن جانے کا امکان

تحریک انصاف نے مخصوص نشست کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اگست 2018 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید سے قومی اسمبلی کی نشست چھن جانے کا امکان، تحریک انصاف نے مخصوص نشست کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر غلط فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید سے قومی اسمبلی کی نشست واپس لینے ک درخواست کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے آسیہ عظیم کو قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوصی نشستوں کیلئے نامزد کررکھا تھا مگر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی مائزہ حمید کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عدالت عالیہ نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ معاملے کی سماعت کریں گے۔ فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں ایک نشست کا اضافہ ہو جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات