Live Updates

جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواستوں پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی

جمعہ 17 اگست 2018 00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی اور وزارت عظمی کا حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواستوں پر سماعت کرنے سے معذرت کر تے ہوئے کہا کہ ان کا افتخار محمد چودھری سے تعلق رہا ہے ، ان کی پارٹی کے رکن کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرنے والے بنچ کا حصہ نہیں بن سکتا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کی نااہلی کی دو درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا توسابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس و ڈیمو کریٹک پارٹی کے رکن عبدالوہاب بلوچ اور ایک شہری حافظ احتشام بطور پٹیشنر زعدالت میں پیش ہوئے تاہم بنچ کے رکن جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔عدالت نے درخواستوں کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات