عذاب الہی یا کچھ اور،،،،بھکر میں پر اسرار گونج اور دھماکہ کے بعد فضا سے چار کلو وزنی پتھر گرا

علاقے میں خوف و ہراس ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی

جمعہ 17 اگست 2018 00:06

عذاب الہی یا کچھ اور،،،،بھکر میں پر اسرار گونج اور دھماکہ کے بعد فضا ..
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) عذاب الہی یا کچھ اور،،،،پر اسرار گونج اور دھماکہ کے بعد فضا سے چار کلو وزنی پتھر گرا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے پتھرکو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان کے علاقے کنیال میں کالے رنگ کا پتھر فضا سے گرنے سے گونج اور اور زور دار دھماکہ ہوا ابرآ الود موسم کے دوران تیز گونج اور دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کی اکثریت واقعے کی تحقیق کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے آبادی کے قریب جانور چرانے والے افراد کی نشاندہی پر کالے رنگ کا عجیب و غریب پتھر پایا گیا جس کے گرنے سے زمین میں گڑھا پیدا ہو گیا علاقہ نمبر دار اعجاز حسین نے بتایا کہ پتھر گرنے سے پیدا ہونی والی گونج اور دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی تا حال معمہ حل نہیں ہو سکا علاقے میں چہ مگوئیاں شروع پولیس تفتیش کر رہی ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :