سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور اس کے بیٹے کا منی لانڈرنگ کیس میں راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور اس کے بیٹے کا منی لانڈرنگ کیس میں راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف آئی اے نے ملزم انور مجید اور اس کے بیٹے عبدالغنی کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو کراچی منتقل کرنا ہے لہذا ملزمان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ملزم انور مجید کو گزشتہ روز سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :