راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 11 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور شراب بر آمد

جمعہ 17 اگست 2018 00:14

راولپنڈی 16اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور شراب بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے اسرار سے 05لیٹر کھلی شراب،اورنگزیب سے 04لیٹر کھلی شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے نیک محمد سی01عدد پستول 30بورمعہ03روند،تھانہ مندرہ پولیس نے ثاقب سے 01عددپستول 30بورمعہ 02روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے کامران سے 01عدد چھری برآمد کرلی،تھانہ کینٹ پولیس نے طاہر کو کیپیٹل چوک روڈپر ون ویلنگ کرتے ہوے قابوکر کے موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لے لیا،تھانہ صدر واہ پولیس نے شیر اعظم کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کرکے آلات گیس ری فلنگ قبضہ پولیس میں لے لیئے جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے نشے کی حالت میں روڈ بلاک کرکے غل غپاڑہ کرتے ہوئے 04ملزمان خرم ،بابر،ازرم اور نعمان کو قابو کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :