Live Updates

ن لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،حمزہ شہباز

ہارس ٹریڈنگ کے بادشادہ دوبارہ اسمبلیوں میں آگئی:رہنما مسلم لیگ

جمعہ 17 اگست 2018 00:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمز ہ شہباز نے کہا کہ آج ہارس ٹریڈنگ کو دوبارہ ہوا دی گئی، ہم اپنے 12 ووٹوں کی ہارس ٹریڈنگ کاحساب مانگیں گے،عمران خان صاحب یہ ہے آپ کا نیا پاکستان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈکروایا، سپیکررزلٹ اناوٴنس کیاگیاتوہمارے ووٹ147نکلے جبکہ ہماری کل تعداد 159 ہے، ہم نے اس حوالے سے بھرپور احتجاج کیا،انہوں نے کہا کہ آتے ہی یہاں پر ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گئی، ہارس ٹریڈنگ کے بادشادہ دوبارہ اسمبلیوں میں آگئے ہیں، عمران خان صاحب بتائیں آپ کا نیا پاکستان کہاں گم ہو گیا،آپ تو ہارس ٹریڈنگ کے خلاف تھے تو بتائیں یہاں کیا اور کیوں ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے، مسلم لیگ(ن) کو دیوارسے لگانے کی کوشش کی گئی ،مینڈیٹ چوری ہونے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے،جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کریں گے، جمہوریت کی گاڑی کوپٹڑی پررکھنے کیلئے حلف اٹھایا، ہم کنٹینرپرچڑھ کرنہیں جمہوری طریقے سے احتجاج کریں گے،اگرہمارے ووٹ پرگھات لگائی گئی تواس اسمبلی کو نہیں چلنے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات