ہرروز کافی کے چار کپ آپ کی زندگی بچا سکتی ہے۔ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 اگست 2018 23:56

ہرروز کافی کے چار کپ آپ کی  زندگی بچا سکتی ہے۔ نئی تحقیق
ایک دس  سالہ تحقیق کے بعد پتا چلا ہے کہ ہر روز چار کپ کافی  پینے سے نوجوانی میں مرنے کا خطرہ دو تہائی کم ہو جاتا ہے۔
دس سالہ تحقیق میں کیفنین کے استعمال کو دل کی بہتر صحت سے اور کینسر، شیزو ، فرینیا اور ذیابیطیس کے کم ہوتے خطرے کو مربوط کیا گیا ہے۔
اس تحقیق میں درمیانی عمر کے 2 ہزار مردوں اور عورتوں کے مشاہدے سے پتا چلایا گیا کہ چار کپ کافی پینے سے موت کا خطرہ 64 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ کافی کا اینٹی آکسی ڈنٹ (تکسید کے عمل کو آہستہ کرنے والا) ہونا ہے۔
اس سے پہلے ہاینریش ہاینہ یونیورسٹی کی تحقیق میں پتا چلا تھا کہ کا فی کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے کیونکہ کیفین شریانوں اور رگوں کے خلیات کے لیے بہتر ہے۔
کافی کا استعمال بڑی عمر کے لوگوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ بڑی عمر میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے پروفیسر ٹم چیکو کا کہنا ہے کہ ایسے ثبوت بھی ملے ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ کافی کچھ بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے، اس کی وجہ کیفین کا اثر ہو سکتا ہے۔