ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے روپیہ تگڑا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20 پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 123.60روپے سے کم ہو کر123.40روپے اور قیمت فروخت 123.70روپے سے کم ہو کر123.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سے ڈالر کی قیمت خرید 121.30روپے سے کم ہو کر121روپے اور قیمت فروخت122.50روپے سے کم ہو کر122.30روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورت کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 134.50روپے سے گھٹ کر133.50روپے اور قیمت فروخت 140روپے سے گھٹ کر139.80روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 153روپے سے کم ہو کر149روپے اور قیمت فروخت157روپے سے کم ہو کر156روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :