سونے کی فی تولہ قیمت میں100روپے اضافہ

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالرزکی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1180 ڈالرز کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے اضافے سی54550،دس گرام سونے کی قیمت 86روپے اضافے سے 46768روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت730روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :