Live Updates

آئندہ چند روز میں آنے والی منتخب حکومت پاکستان کی عوام کی توقع پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی‘ قونصل جنرل ملائشیا خیر النزران عبدالرحمان

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) کراچی میں تعینات ملائشیا کے قونصل جنرل خیر النزران عبدالرحمان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں آنے والی منتخب حکومت پاکستان کی عوام کی توقع پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی اور 71سالہ مسائل حل کرے گی عمران خان 1996سے مینڈیٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے اب انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے بعد ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ ڈیفنس میں ارجنٹینئن گرلڈ ریسٹورنٹ (EL RANCHO) ال رانچوکے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پربنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نورہلال سیف الرحمان ،انڈونشیاء ،روس اور بحرین کے سفارت کاروں کے علاوہ مس ڈیمی نورڈ مین ،سید مختیار اختر ہوٹل کے جی ایم محمود ودیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا ء کے برادرانہ تعلقات 1957سے قائم ہیں اور دونوں ممالک کے مختلف شعبو ں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکومتی اور نجی سیکٹر کو سیاحت کو فروغ دیئے ہے ۔ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے چیلنجز کے دور میں یہ بھی ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے تجارتی وفود ایک دوسرے ممالک کے زیادہ دورے کریں تاکہ باہمی تجارت کو بڑھایا جائے قونصل جنرل نے کہا کہ وہ دیگر ملائشین سفارت کاروں کے ہمراہ سندھ کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے تاکہ سیاحتی مقامات کا جائزہ لیا جاسکے ۔

ہوٹل کے افتتاح سے قبل قونصل جنرل نے دیگر سفارت کاروں کے ہمراہ ہوٹل کی بالائی منزلوں پر قائم جدید سہولیات سے آراستہ جم کا بھی دورہ کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات