شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پروسپیکٹس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پروسپیکٹس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیکلٹیوں کے ڈین، ڈائریکٹر ایڈمیشن، کیمپسز کے ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز، ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء کی جانب سے دی گئی تجاویز پروسپیکٹس میں شامل کی گئیں۔ طویل گفت و شنید کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پروسپیکٹس کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ شکارپور، گھوٹکی اور شہدادکوٹ کیمپسز کیلئے علیحدہ پروسپیکٹس شائع کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :