شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں شجرکاری مہم تیسرے دن بھی جاری رہی

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں شجرکاری مہم تیسرے دن بھی جاری رہی۔ اس مہم میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کیمپس کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے درختوں کے پودے لگائے۔اس شجر کاری مہم کا افتتاح وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کیا ہے اور جمعرات کو شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اور لٹریچر نے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے درختوں کے پودے لگائے۔

شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری، چیئرمین شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر مینہوں خان لغاری ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گھوٹکی زیاد اللہ لغاری ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر پودے لگائے ۔

(جاری ہے)

مہمانوں نے شجرکاری کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ تقریباً 100پودے لگائے گئے جو ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گھوٹکی کی جانب سے دیئے گئے ہیں۔

ایک اور تقریب میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اور لٹریچر پروفیسر ڈاکٹر سید ذوالفقار علی شاہ نے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ہمراہ انسٹیٹیوٹ میں سائے دار، پھلوں اور خوبصورتی کے درختوں کے پودے لگائے ۔ پروفیسر حسن شیخ انچارج ڈائریکٹر روضے دھنی چیئر نے بھی چیئر میں پودے لگائے ۔ اس مہم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور پلانٹیشن اور بیوٹیفیکیشن سیکشن کی کوششوں کو سراہا اور وائیس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی جانب سے اعلان کردہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا۔

متعلقہ عنوان :