یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج ، رینجرز اور پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں،محمد ہارون میمن

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے پر پاک فوج ، رینجرز اور پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ پاکستان میں امن و استحکام کیلئے بنیادی اور اہم کردار ادا کیا ہے جسے تاجر برادری اور عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی تزک و احتشام سے مناکر بچوں، بڑوں، خواتین اساتذہ طلبہ و طالبات وکلاء، ڈاکٹرز اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے جس جوش و جذبے سے یوم آزادی منایا وہ ہماری قومی امنگوں کا مظہر ہے۔