Live Updates

پولیس نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے لاڑکانہ ضلع کے اندر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے لاڑکانہ ضلع کے اندر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ضلع بھر میں عید کے موقع پر مجموعی طور پر ضلع کہ تمام پولیس افسران وجوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے جن میں ضلع بھر کے 9 ڈی ایس پیز اور 35 ایس ایچ اوز اپنے جوانوں کے ساتھ ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے۔

پولیس کی جانب سے ضلع میں عیدالاضحٰی کی مناسبت سے سکیورٹی اقدامات کو یقینی اور فول پروف بنانے کے لیے مکمل حکمتِ عملی تشکیل دے دی گئی ہے شہر بھر میں 10 پولیس رپورٹنگ سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں جہاں پر وائرلیس سسٹم بھی لگایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ ڈیوٹی پروگرام کے مطابق مویشی منڈیوں، عید بازاروں، شاپنگ سینٹرز، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے کھلے اجتماعات پر افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کے لیے پابند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کی تمام عیدگاہوں مساجدوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے افسران و اہلکاران مقرر کر کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ خرید و فروخت عید بازاروں اور شاپنگ مالز کی سکیورٹی کے لیے لاڑکانہ پولیس کے جوان اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ضلع بھر میں اضافی پولیس پیکٹنگ اور پیٹرولنگ کے کہ احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ اینٹی رائتس سیل اور ریزرو پولیس پلاٹونس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ کلعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور ان کی ترسیل و تقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل در ا?مد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے گا۔

تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز حفاظتی انتظامات، پولیس نفری کی چوکسی، علائقے میں موبائیل اور موٹر سائیکل گشت اور تمام حفاظتی امورکو یقینی بناتے ہوئے خود نگرانی کریں گے ہر قسم کی حرکات اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا? گی۔ لاڑکانہ پولیس کے تمام پولیس افسران غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ مذکورہ افسران اپنی موجودگی کو یقینی بنائے گے، کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :