Live Updates

عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے 1 کروڑ 68 لاکھ ووٹ حاصل کیے، ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے 1 کروڑ 68 لاکھ ووٹ حاصل کیے، ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی بھی ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہوتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف ملک سے کرپشن کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، کرپشن پر کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے سربراہ عمران خان بہت سوچ سمجھ کر تمام فیصلے کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقے کھلوانے کے لیے قانونی طریقے پر عمل کیا جائے البتہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اپوزیشن بلاوجہ دھاندلی کا شور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم فیل ہوا جس کے بارے میں ہم بھی جاننا چاہتے ہیں کہ یہ سسٹم ناکام کیوں ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات