Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت موثروکارآمد پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعے عوام کے ریلیف اور بہترین قومی مفاد میں کام کرے گی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعہ 17 اگست 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت موثروکارآمد پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعے عوام کے ریلیف اور بہترین قومی مفاد میں کام کرے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں انقلابی تبدیلی لائے گی اور قومی اداروں سمیت جمہوریت کو مضبوط بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کو اپوزیشن کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔ اعجاز چوہدری نے دعوٰی کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی طرح کل بھاری اکثریت سے عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب کیا جا ئے گا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے جو ملک میں ترقی اور خوشحالی لائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے محمد نواز شریف کو کرپٹ ظاہر کیا ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف کرپشن کا ایک کیس بھی نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات