آزاد جموں وکشمیر میں شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:40

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میاں وحیدالدین نے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ایس او ایس ویلج مظفرآباد کیمپس میں پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ۔ درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام میں شجرکاری کا شعور پیدا کرنے کیلئے ایس او ایس ویلج سنڈ گراں میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ، سیکرٹری مالیات فرید تارڑ، سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ، سیکرٹری زراعت ڈاکٹرشہلا وقار، سیکرٹری سیرا فاروق تبسم ، ناظم اعلیٰ ترقیات ڈاکٹر اورنگزیب، ناظم اعلیٰ جنگلات سردار عارف ، ناظم تجدید جنگلات ڈاکٹر اشفاق حیدری ، مہتمم جنگلات ملک اسد محمود، ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سردار گل زمان ، چیف انجینئر راجہ امداد، ڈائریکٹر ایس او ایس تحسین بخاری اور محکمہ جات ے آفیسران و اہلکاران کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلباء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے کہاکہ موسم برسات کی شجرکاری کے دن کی مناسبت سے آج ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ نئے درخت لگا کر ریاست کو سرسبز و شاداب بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔ آج ایس او ایس ویلج میں بچوں نی200پودے لگا کر ریاست کو سرسبز و شاداب بنانے کی ابتداء کر دی ہے ۔

ننھے پودے ننھے بچوں کی طرح ہو تے ، بچے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر اپنے تصویر ثبت کرتے ہیں ۔ ہر بچہ عہد کرے کہ اس نے پودالگانا ہے اور اس کی حفاظت کرنی ہے ۔چیف سیکرٹری نے کہاکہ بچوں میں شجرکاری اور شجرپروری کا رحجان بڑھانے کی ضرورت ہے اس وقت دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے جس کے تدارک کیلئے درخت اگانا انتہائی نا گزیر ہیں ۔ درختوں کی کٹائی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ درختوں کے تحفظ اور نئے درخت میں اضافے کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے اپنے نام کا پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :